hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18201

.

سنن البيهقي

18201
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١٩٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَسْلَمَ أَبِی عِمْرَانَ قَالَ : غَزَوْنَا الْمَدِینَۃَ یُرِیدُ الْقُسْطُنْطِینِیَّۃَ وَعَلَی الْجَمَاعَۃِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ وَالرُّومُ مُلْصِقُو ظُہُورِہِمْ بِحَائِطِ الْمَدِینَۃِ فَحَمَلَ رَجُلٌ عَلَی الْعَدُوِّ فَقَالَ النَّاسُ مَہْ مَہْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ یُلْقِی بِیَدِہِ إِلَی التَّہْلُکَۃِ ۔ فَقَالَ أَبُو أَیُّوبَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِنَّمَا أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ فِینَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ لَمَّا نَصَرَ اللَّہُ نَبِیَّہُ وَأَظْہَرَ الإِسْلاَمَ قُلْنَا ہَلُمَّ نُقِیمُ فِی أَمْوَالِنَا وَنُصْلِحُہَا فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی { وَأَنْفِقُوا فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلاَ تُلْقُوا بِأَیْدِیکُمْ إِلَی التَّہْلُکَۃِ } [البقرۃ ١٩٥] فَالإِلْقَائُ بِأَیْدِینَا إِلَی التَّہْلُکَۃِ أَنْ نُقِیمَ فِی أَمْوَالِنَا وَنُصْلِحَہَا وَنَدَعَ الْجِہَادَ ۔ قَالَ أَبُو عِمْرَانَ : فَلَمْ یَزَلْ أَبُو أَیُّوبَ یُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ حَتَّی دُفِنَ بِالْقُسْطَنْطِینِیَّۃِ ۔ وَقَدْ مَضَی فِی ہَذَا الْمَعْنَی أَحَادِیثُ ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ١٧٩٢٥]
(١٨١٩٥) یزید بن ابی حبیب حضرت اسلم ابی عمران سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے قسطنطنیہ میں غزوہ کیا اور امیر عبدالرحمن بن خالد بن ولید تھے۔ رومی ان کے پیچھے شہر کے باغ میں تھے۔ ایک شخص نے دشمن پر حملہ کردیا۔ لوگوں نے کہا : رک رک اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ وہ اپنا ہاتھ ہلاکت میں ڈال رہا ہے۔ ابو ایوب فرماتے ہیں : یہ آیت انصاری لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد فرمائی اور اسلام کو غلبہ عطا کیا۔ ہم نے کہا : آؤ ہم اپنے مالوں میں رک جائیں۔ ان کی اصلاح کریں۔ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی : { وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ } [البقرۃ ١٩٥] ” اور تم اللہ کے راستہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ “ اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے مالوں کی اصلاح کریں اور جہاد چھوڑ دیں۔
ابو عمران کہتے ہیں کہ ابو ایوب انصاری اللہ کے راستہ میں جہاد کرتے رہے، یہاں تک کہ وہ قسطنطنیہ میں دفن ہوگئے۔