(١٨٢٤٥) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ قَوْمًا أَغَارُوا فَأَصَابُوا امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ وَنَاقَۃً لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ وَالنَّاقَۃُ عِنْدَہُمْ ثُمَّ انْفَلَتَتِ الْمَرْأَۃُ فَرَکِبَتِ النَّاقَۃَ فَأَتَتِ الْمَدِینَۃَ فَعُرِفَتْ نَاقَۃُ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَتْ : إِنِّی نَذَرَتْ لَئِنْ نَجَّانِی اللَّہُ عَلَیْہَا لأَنْحَرَنَّہَا فَمَنَعُوہَا أَنْ تَنْحَرَہَا حَتَّی یَذْکُرُوا ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : بِئْسَمَا جَزَیْتِہَا إِنْ نَجَّاکِ اللَّہُ عَلَیْہَا أَنْ تَنْحَرِیہَا لاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃِ اللَّہِ وَلاَ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ ۔ وَقَالاَ مَعًا أَوْ أَحَدُہُمَا فِی الْحَدِیثِ وَأَخَذَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - نَاقَتَہُ ۔
زَادَ أَبُو سَعِیدٍ فِی رِوَایَتِہِ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَقَدْ أَخَذَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - نَاقَتَہُ بَعْدَ مَا أَحْرَزَہَا الْمُشْرِکُونَ وَأَحْرَزَتْہَا الأَنْصَارِیَّۃُ عَلَی الْمُشْرِکِینَ ۔
(١٨٢٤٥) حضرت عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ کسی قوم نے شب خون مارا اور ایک انصاری عورت اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کو پکڑ لیا۔ یہ عورت اور اونٹنی ان کے پاس تھیں۔ پھر عورت اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ آگئی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی پہچان لی گئی۔ اس عورت نے کہا : میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے مجھے نجات دے دی تو میں اس کو ذبح کر دوں گی۔ صحابہ نے ذبح کرنے سے منع فرما دیا یہاں تک کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تذکرہ کریں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے برا بدلہ دیا ہے۔ اگر اللہ تجھے اس پر نجات دے تو اسے ذبح کرے گی۔ اللہ کی نافرمانی میں کوئی نذر نہیں اور ابن آدم جس چیز کا مالک نہیں اس کی بھی نذر نہیں۔ دونوں یا ایک حدیث میں اکٹھے ذکر ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اونٹنی لے لی۔