hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18250

.

سنن البيهقي

18250
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٤٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو الْحِیرِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَتِ الْعَضْبَائُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِی عُقَیْلٍ وَکَانَتْ مِنْ سَوَابِقِ الْحَاجِّ فَأُسِرَ الرَّجُلُ وَأُخِذَتِ الْعَضْبَائُ قَالَ فَمَرَّ بِہِ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ فِی وَثَاقٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ فُدِی بِالرَّجُلَیْنِ وَحَبَسَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْعَضْبَائَ لِرَحْلِہِ ثُمَّ إِنَّ الْمُشْرِکِینَ أَغَارُوا عَلَی سَرْحِ الْمَدِینَۃِ فَذَہَبُوا بِہِ وَکَانَتِ الْعَضْبَائُ فِی ذَلِکَ السَّرْحِ وَأَسَرُوا امْرَأَۃً مِنَ الْمُسْلِمِینَ ثُمَّ ذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قِصَّۃِ انْفِلاَتِہَا بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ الثَّقَفِیِّ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیِّ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٨٢٤٤) حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ عصباء اونٹنی بنو عقیل کے ایک شخص کی تھی اور یہ اونٹنی حاجیوں سے سبقت لے جانے والی تھی۔ آدمی کو قیدی بنا لیا گیا اور اونٹنی پکڑ لی گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس سے گزرے۔ وہ جکڑا ہوا تھا۔ پھر اس شخص کو دو آدمیوں کے عوض چھوڑ دیا گیا اور عصباء اونٹنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی سواری کے لیے رکھ لی۔ پھر مشرکین نے مدینہ کے مویشیوں پر حملہ کیا تو اسے بھی لے گئے اور عصباء اونٹنی بھی ان جانوروں میں تھی۔ انھوں نے مسلمانوں کی ایک عورت کو بھی قید کرلیا۔ پھر اس نے اس عورت کے آنے کا بھی تذکرہ کیا۔