(١٨٢٧٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَامَ الْفَتْحِ جَائَ ہُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِأَبِی سُفْیَانَ بْنِ حَرْبٍ فَأَسْلَمَ بِمَرِّ الظَّہْرَانِ فَقَالَ لَہُ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبَا سُفْیَانَ رَجُلٌ یُحِبُّ ہَذَا الْفَخْرَ فَلَوْ جَعَلْتَ لَہُ شَیْئًا۔ قَالَ : نَعَمْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِی سُفْیَانَ فَہُوَ آمِنٌ وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَہُ فَہُوَ آمِنٌ ۔ [حسن ]
(١٨٢٧٧) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ فتح مکہ کے سال عباس بن عبدالمطلب ابو سفیان بن حرب کو لے کر آئے۔ اس نے مرالظہران نامی جگہ پر اسلام قبول کیا تو عباس کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! ابو سفیان ایسا آدمی ہے جو فخر کو پسند کرتا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو کسی اعزاز سے نوازیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔ جو ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوگیا وہ امن میں ہے۔ جس نے اپنا دروازہ بند کرلیا وہ بھی امن میں ہے۔