(١٨٣٠٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَوْمَ خَیْبَرَ أَکْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ وَعَنِ النِّسَائِ الْحَبَالَی أَنْ یُوطَأْنَ حَتَّی یَضَعْنَ مَا فِی بُطُونِہِنَّ وَعَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَعَنْ بَیْعِ الْخُمُسِ حَتَّی یُقْسَمَ وَقَالَ فِی مَوْضِعٍ آخَرَ وَعَنْ شِرَی الْمَغْنَمِ حَتَّی یُقْسَمَ ۔ [حسن ]
(١٨٣٠٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھریلو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے اور حاملہ عورتوں سے وطی سے منع کیا جب تک وہ وضع حمل نہ کردیں اور درندوں کے گوشت سے اور خمس کو تقسیم سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا اور ایک دوسری جگہ فرمایا کہ مال غنیمت کو تقسیم سے پہلے فروخت سے منع فرمایا۔