(١٨٣٠٧) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا عَوْنُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی مَرْیَمَ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ عَنْ مَیْمُونِ بْنِ أَبِی شَبِیبٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَصَبْتُ جَارِیَۃً مِنَ السَّبْیِ مَعَہَا ابْنٌ لَہَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَبِیعَہَا وَأُمْسِکُ ابْنَہَا فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : بِعْہُمَا جَمِیعًا أَوْ أَمْسِکْہُمَا جَمِیعًا ۔ [ضعیف ]
(١٨٣٠٧) میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : مجھے ایک لونڈی اور اس کا بیٹا ملا، میں نے لونڈی کو فروخت کرنے اور بچے کو رکھنے کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا کہ دونوں کو فروخت کر دو یا دونوں کو رکھ لو۔