hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18338

.

سنن البيهقي

18338
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٣٣٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَأَی حُلَّۃَ سِیَرَائَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَوِ اشْتَرَیْتَ ہَذِہِ فَتَلْبَسَہَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَیْکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّمَا یَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَہُ فِی الآخِرَۃِ ۔ ثُمَّ جَائَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْہَا حُلَلٌ فَأَعْطَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْہَا حُلَّۃً فَقَالَ عُمَرُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَسَوْتَنِیہَا وَقَدْ قُلْتَ فِی حُلَّۃِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنِّی لَمْ أَکْسُکَہَا لِتَلْبَسَہَا ۔ فَکَسَاہَا عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخًا لَہُ مُشْرِکًا بِمَکَّۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { وَیُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَی حُبِّہِ مِسْکِینًا وَیَتِیمًا وَأَسِیرًا } [الانسان ٨] [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٣٣٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے مسجد کے دروازے کے پاس دھاری دار حلہ دیکھا تو کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو خرید کر جمعہ اور وفود کے لیے پہن لیا کریں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو وہ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حلے آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حلہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کو دے دیا۔ تو حضرت عمر (رض) نے کہا اے اللہ کے رسول ! آپ نے مجھے حلہ پہنا دیا ہے حالانکہ عطارد کے حلہ کے بارے میں آپ نے فرمایا تھا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تجھے پہننے کے لیے نہیں دیا تو حضرت عمر (رض) نے اپنے مشرک بھائی کو دے دیا جو مکہ میں تھا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : { وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیْنًا وَّیَتِیْمًا وَّاَسِیْرًا ۔ } [الانسان ٨]” وہ اللہ کی محبت کی بنا پر مسکینوں، یتیموں، قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ “