hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18443

.

سنن البيهقي

18443
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٤٣٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ الدَّلاَّلُ فِی مَسْجِدِ الْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ عَنِ الْفُرَاتِ بْنِ حَیَّانَ : وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِہِ وَکَانَ عَیْنًا لأَبِی سُفْیَانَ وَحَلِیفًا أَظُنُّہُ قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَمَرَّ عَلَی حَلْقَۃٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ إِنِّی مُسْلِمٌ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ یَقُولُ إِنِّی مُسْلِمٌ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ مِنْہُمْ رِجَالاً نَکِلُہُمْ إِلَی إِیمَانِہِمْ مِنْہُمُ الْفُرَاتُ بْنُ حَیَّانَ ۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ١١٦٨٣١]
(١٨٤٣٧) حارث بن مضرب فرات بن حیان سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے قتل کا حکم دیا اور وہ ابوسفیان کا جاسوس اور حلیف تھا۔ میرا گمان ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک انصاری شخص سے کہا تو وہ انصاری لوگوں کی مجلس کے پاس سے گزرا۔ اس نے کہا : میں مسلمان ہوں تو ان میں سے ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ کہتا ہے میں مسلم ہوں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ان میں سے بعض افراد ایسے ہیں کہ بزدلی ان کو ایمان کی طرف لے آتی ہے۔ ان میں سے فرات بن حیان بھی ہیں۔