hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18444

.

سنن البيهقي

18444
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٤٣٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - نَدَبَ أَصْحَابَہُ فَانْطَلَقَ إِلَی بَدْرٍ فَإِذَا ہُمْ بِرَوَایَا قُرَیْشٍ فِیہَا عَبْدٌ أَسْوَدُ لِبَنِی الْحَجَّاجِ فَأَخَذَہُ أَصْحَابُ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَعَلُوا یَسْأَلُونَہُ أَیْنَ أَبُو سُفْیَانَ فَیَقُولُ وَاللَّہِ مَا لِی بِشَیْئٍ مِنْ أَمْرِہِ عِلْمٌ وَلَکِنْ ہَذِہِ قُرَیْشٌ قَدْ جَائَ تْ فِیہِمْ أَبُو جَہْلٍ وَعُتْبَۃُ وَشَیْبَۃُ ابْنَا رَبِیعَۃَ وَأُمَیَّۃُ بْنُ خَلَفٍ فَإِذَا قَالَ لَہُمْ ذَلِکَ ضَرَبُوہُ فَیَقُولُ دَعُونِی دَعُونِی أُخْبِرْکُمْ فَإِذَا تَرَکُوہُ قَالَ وَاللَّہِ مَا لِی بِأَبِی سُفْیَانَ مِنْ عِلْمٍ وَلَکِنْ ہَذِہِ قُرَیْشٌ قَدْ أَقْبَلَتْ فِیہِمْ أَبُو جَہْلٍ وَعُتْبَۃُ وَشَیْبَۃُ ابْنَا رَبِیعَۃَ وَأُمَیَّۃُ بْنُ خَلَفٍ قَدْ أَقْبَلُوا وَالنَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُصَلِّی وَہُوَ یَسْمَعُ ذَلِکَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّکُمْ لَتَضْرِبُونَہُ إِذَا صَدَقَکُمْ وَتَدَعُونَہُ إِذَا کَذَبَکُمْ ہَذِہِ قُرَیْشٌ قَدْ أَقْبَلَتْ لِتَمْنَعَ أَبَا سُفْیَانَ ۔ قَالَ أَنَسٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ہَذَا مَصْرَعُ فُلاَنٍ غَدًا ۔ وَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی الأَرْضِ وَہَذَا مَصْرَعُ فُلاَنٍ غَدًا ۔ وَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی الأَرْضِ وَہَذَا مَصْرَعُ فُلاَنٍ غَدًا ۔ وَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی الأَرْضِ فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ مَا جَاوَزَ أَحَدٌ مِنْہُمْ عَنْ مَوْضِعِ یَدِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَمَرَ بِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأُخِذَ بِأَرْجُلِہِمْ فَسُحِبُوا فَأُلْقُوا فِی قَلِیبِ بَدْرٍ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ حَمَّادٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٧٩]
(١٨٤٣٨) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کو لیکر بدر کی جانب چل۔ اچانک قریش کیلئے پانی بھرنے والا ایک سیاہ غلام بنو حجاج کا آیا۔ اس کو صحابہ نے پکڑ لیا اور اس سے پوچھنے لگے : ابو سفیان کہاں ہے ؟ اس نے کہا : اللہ کی قسم ! مجھے کوئی علم نہیں۔ لیکن یہ قریشی ہیں، جن میں ابو جہل، عتبہ، شیبہ، امیہ بن خلف شامل ہیں۔ جب وہ یہ بات کہتاتو صحابہ اس کو مارتے۔ وہ کہتا : مجھے چھوڑو۔ مجھے چھوڑو، میں تمہیں بتاتا ہوں۔ جب وہ اس کو چھوڑ دیتے تو کہتا اللہ کی قسم ! مجھے ابو سفیان کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ لیکن یہ قریشی آ رہے ہیں جن میں عتبہ، شیبہ، امیہ بن خلف موجود ہیں۔ وہ اسے لیکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت نماز میں یہ باتیں سن رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : قسم اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم اس کو مارتے تھے جب اس نے سچ بولا اور جب وہ جھوٹ بولتا تو تم چھوڑ دیتے۔ یہ قریش ہی آرہے ہیں تاکہ وہ ابو سفیان کو تم سے محفوظ کرسکیں۔ حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ فلاں کے گرنے کی جگہ ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین پر ہاتھ رکھ کر فرمایا۔ یہ جگہ فلاں کی قتل گاہ ہے اور یہ فلاں کی قتل گاہ ہے۔ اللہ کی قسم ان میں سے کوئی ایک بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ والی جگہ سے تجاوز نہ کرسکا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بارے میں حکم دیا اور انھیں پاؤں سے پکڑ کر بدر کے کنویں میں پھینک دیا گیا۔