(١٨٤٥٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْعَلاَئِ بْنِ زَبْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ مُسْلِمَ بْنَ مِشْکَمٍ أَبَا عُبَیْدِ اللَّہِ أَوْ قَالَ أَبَا عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ النَّاسُ إِذَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَنْزِلاً تَفَرَّقُوا فِی الشِّعَابِ وَالأَوْدِیَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ تَفَرُّقَکُمْ فِی ہَذِہِ الشِّعَابِ وَالأَوْدِیَۃِ إِنَّمَا ذَلِکُمْ مِنَ الشَّیْطَانِ ۔ فَلَمْ یَنْزِلُوا بَعْدَ ذَلِکَ مَنْزِلاً إِلاَّ انْضَمَّ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ حَتَّی یُقَالَ لَوْ بُسِطَ عَلَیْہِمْ ثَوْبٌ لَعَمَّہُمْ ۔ [صحیح ]
(١٨٤٥٧) ابو ثعلبہ خثنی فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی جگہ پڑاؤ کرتے تو لوگ وادیوں اور گھاٹیوں میں بکھر جاتے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا ان گھاٹیوں اور وادیوں میں بکھر جانا شیطان کی جانب سے ہے۔ اس کے بعد جب بھی انھوں نے پڑاؤ کہا تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ یوں مل کر رہتے اگر ان پر ایک چادر ڈال دی جائے تو ان کو کافی ہو۔