hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18464

.

سنن البيهقي

18464
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٤٥٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ أَسِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَثْعَمِیِّ عَنْ فَرْوَۃَ بْنِ مُجَاہِدٍ اللَّخْمِیِّ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذٍ الْجُہَنِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ نَبِیِّ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - غَزْوَۃَ کَذَا وَکَذَا فَضَیَّقَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ وَقَطَعُوا الطَّرِیقَ فَبَعَثَ نَبِیُّ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مُنَادِیًا یُنَادِی فِی النَّاسِ : إِنَّ مَنْ ضَیَّقَ مَنْزِلاً أَوْ قَطَعَ طَرِیقًا فَلاَ جِہَادَ لَہُ ۔ [ضعیف ]
(١٨٤٥٨) سھل بن معاذ جہنی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر فلاں فلاں غزوہ کیا۔ لوگوں نے جگہ تنگ کردی اور راستہ بند کردیا تو اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں میں اعلان کروایا : جس نے جگہ کو تنگ کیا یا راستہ بند کیا اس کا کوئی جہاد نہیں ہے۔