hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18470

.

سنن البيهقي

18470
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٤٦٤) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی قُمَاشٍ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ عِیسَی أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ عَائِشَۃَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ کِلاَہُمَا عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ صُہَیْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ بِشَیْئٍ لاَ نَفْہَمُہُ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ تُحَرِّکُ شَفَتَیْکَ بِشَیْئٍ لاَ نَفْہَمُہُ فَقَالَ : إِنَّ نَبِیًّا مِنَ الأَنْبِیَائِ أَعْجَبَہُ کَثْرَۃُ قَوْمِہِ فَقَالَ مَنْ یَفِی لِہَؤُلاَئِ أَوْ مَنْ یَقُومُ لِہَؤُلاَئِ قَالَ فَقِیلَ لَہُ خَیِّرْ أَصْحَابَکَ بَیْنَ أَنْ نُسَلِّطَ عَلَیْہِمْ عَدُوًّا فَیَسْتَبِیحَ بَیْضَتَہُمْ أَوِ الْجُوعَ أَوِ الْمَوْتَ فَخَیَّرَہُمْ فَاخْتَارُوا الْمَوْتَ قَالَ فَمَاتَ مِنْہُمْ فِی ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ سَبْعُونَ أَلْفًا۔ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَأَنَا أَقُولُ اللَّہُمَّ بِکَ أُقَاتِلُ وَبِکَ أُحَاوِلُ وَبِکَ أُصَاوِلُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِکَ ۔ وَسَائِرُ مَا وَرَدَ مِنَ الدُّعَائِ فِی ہَذَا قَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الْحَجِّ وَفِی کِتَابِ الدَّعَوَاتِ ۔ [صحیح ]
(١٨٤٦٤) حضرت صہیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے لیکن ہم اس کو سمجھ نہ پاتے۔ ہم نے کہا : اسے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ہونٹوں کو کسی چیز سے حرکت دیتے ہیں لیکن ہم سمجھ نہیں پاتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کسی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی قوم کی کثرت اچھی لگی۔ اس نے کہا کہ وہ ان کے مقابلے میں کھڑا ہوگا۔ فرماتے ہیں کہ اس سے کہا گیا : اپنے ساتھیوں کا انتخاب کرلو۔ ہم ان پر دشمن کو مسلط کرتے ہیں۔ وہ اپنے لیے خود، بھوک یا موت کو پسند کرلیں۔ ان کو اختیار ملا تو انھوں نے موت کو پسند کیا تو تین ایام کے اندر ستر ہزار آدمی مارے گئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تو یہ کہتا ہوں : اے اللہ ! تیری مدد سے میں قتال کرتا ہوں اور تیری توفیق سے معاملات کی تدبیر کرتا ہوں اور تیری توفیق سے مقابلہ کرتا ہوں اور برائی سے پھرنے اور نیکی کرنے کی قوت تیری توفیق سے ہے۔