(١٨٤٦٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِیُّ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ النُّعْمَانَ یَعْنِی ابْنَ مُقَرِّنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : شَہِدْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذَا لَمْ یُقَاتِلْ مِنْ أَوَّلِ النَّہَارِ أَخَّرَ الْقِتَالَ حَتَّی تَزُولَ الشَّمْسُ وَتَہُبَّ الرِّیَاحُ وَیَنْزِلَ النَّصْرُ ۔ [صحیح۔ اخرجہ السجستانی ٢٦٥٥]
(١٨٤٦٥) نعمان بن مقرن فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حاضر ہوتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دن کے ابتدائی حصہ میں لڑائی نہ کرتے بلکہ اسے سورج کے ڈھلنے، ہواؤں کے چلنے اور مدد کے اترنے تک مؤخر فرماتے۔