hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18480

.

سنن البيهقي

18480
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٤٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ ہُنَیْدَۃَ رَجُلاً مِنْ خُزَاعَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ یَأْخُذُ ہَذَا السَّیْفَ بِحَقِّہِ ۔ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا قَالَ : فَأَخَذَہُ فَلَمَّا لَقِیَ الْعَدُوَّ جَعَلَ یَقُولُ : إِنِّی امْرُؤٌ بَایَعَنِی خَلِیلِی وَنَحْنُ عِنْدَ أَسْفَلِ النَّخِیلِ أَنْ لاَ أَقُومَ الدَّہْرَ فِی الْکَیُولِ أَضْرِبْ بِسَیْفِ اللَّہِ وَالرَّسُولِ زَادَ غَیْرُہُ فِیہِ فَقَاتَلَ حَتَّی قُتِلَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [ضعیف ]
(١٨٤٧٤) ھنیدہ خزاعہ کے ایک فرد ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اس تلوار کو لے کر اس کا حق ادا کرے۔ ایک شخص نے کہا : میں حق ادا کروں گا، اس نے تلوار کے کر دشمن سے لڑائی کرتے ہوئے کہا :
میں وہ آدمی ہوں جس نے اپنے خلیل سے بیعت کی ہے۔ جب ہم کھجور کے نیچے تھے۔ میں بزدلی سے نہ رہوں گا۔ میں اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار چلاتا رہوں گا دوسروں نے کچھ اضافہ کیا ہے کہ آخر کار وہ شھید ہوگئے۔