(١٨٤٨٦) وَعَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ إِنْ قَعَدْتُ خِلاَفَ سَرِیَّۃٍ تَغْزُو فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلَکِنْ لاَ أَجِدُ سَعَۃً فَأَحْمِلَہُمْ وَلاَ یَجِدُونَ سَعَۃً فَیَتَّبِعُونِی وَلاَ تَطِیبُ أَنْفُسُہُمْ أَنْ یَقْعُدُوا بَعْدِی ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٤٨٦) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے اگر میں لوگوں پر مشقت خیال نہ کرتا تو میں کسی سریہ سے پیچھے نہ رہتا جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہے لیکن میں ان کے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کر پاتا اور نہ ہی وہ اتنی وسعت پاتے ہیں کہ وہ میرے پیچھے آسکیں اور نہ ہی ان کو میرے بعد پیچھے رہنا اچھا لگتا ہے۔