(١٨٥٨٠) أَخْبَرَنَا أَبُوْ عَلِیِّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ قَعْنَبٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((حُرْمَۃُ نِسَائِ الْمُجَاہِدِیْنَ عَلٰی الْقَاعِدِیْنَ کَحُرْمَۃِ أُمَّہَاتِہِمْ ، وَمَا مِنْ رَّجُلٍ مِّنَ الْقَاعِدِیْنَ یَخْلُفُ رَجُلًا فِیْ أَہْلِہٖ إِلَّا نُصِبَ لَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَقِیْلَ ہٰذَا خَلَفَکَ فِیْ أَہْلِکَ ، فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِہٖ مَا شِئْتَ )) ۔ فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ فَقَالَ : ((مَا ظَنُّکُمْ ؟ )) ۔ [صحیح۔ مسلم ١٨٩٧]
(١٨٥٨٠) ابو بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھروں میں اقامت پر ہر لوگ مجاہدین کی بیویوں کا احترام اس طرح کریں جس طرح اپنی ماؤں کا احترام کرتے ہیں۔ جو لوگ گھروں میں موجود ہیں اور ران میں سے اگر کوئی کسی مجاہد کے اہل و عیال سے خیانت کرے گا تو قیامت کے دن اسے کھڑا کیا جائے گا اور کہا جائے گا : اس نے تیرے اہل خانہ میں خیانت کی تھی تو اس کی نیکیوں سے جتنا چاہولے لو تو رسول للہ نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے۔