hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18590

.

سنن البيهقي

18590
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٥٨٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ یَحْیَی عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ حَدَّثَنِی قَیْسُ بْنُ أَبِی حَازِمٍ قَالَ قَالَ لِی جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَلاَ تُرِیحُنِی مِنْ ذِی الْخَلَصَۃِ ۔ وَکَانُوا یُسَمُّونَہَا کَعْبَۃَ الْیَمَانِیَۃِ قَالَ فَانْطَلَقْتُ فِی خَمْسِینَ وَمِائَۃِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ وَکُنْتُ لاَ أَثْبُتُ عَلَی الْخَیْلِ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَضَرَبَ بِیَدِہِ فِی صَدْرِی حَتَّی إِنِّی لأَنْظُرُ إِلَی أَثَرِ أَصَابِعِہِ فِی صَدْرِی فَقَالَ : اللَّہُمَّ ثَبِّتْہُ وَاجْعَلْہُ ہَادِیًا مَہْدِیًّا ۔ قَالَ : فَانْطَلَقَ فَکَسَرَہَا وَحَرَّقَہَا بِالنَّارِ ثُمَّ بَعَثَ حُصَیْنَ بْنَ رَبِیعَۃَ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُبَشِّرُہُ فَقَالَ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا جِئْتُکَ حَتَّی تَرَکْتُہَا مِثْلَ الْجَمَلِ الأَجْرَبِ فَبَارَکَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَلَی خَیْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِہَا خَمْسَ مَرَّاتٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٥٨٤) حضرت جویر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : کیا آپ تجھے ذی الخلصہ سے آرام نہ دینگے ؟ وہ اس کا نام کعبۃ الیمانیہ رکھتے تھے۔ ؟ ہم قبیلہ احمس کے ١٥٠ شہوار لے کر گئے لیکن میں گھوڑ سواری نہ کرسکتا تھا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا۔ آپ کی انگلیوں کے نشانات میرے سینے پر موجود تھے اور فرمایا : اے اللہ اس کو ثابت رکھ اور اس کو ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔ فرماتے ہیں کہ انھوں نے اسے توڑ کر آگ سے جلا ڈالا، پھر حضرت حصین بن اسید کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خوشخبری دینے کے لیے روا نہ کیا تو انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا کہ ہم نے اسے خارشی اونٹ کی مائندچھوڑ دیا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ احمس کے شہسواروں اور پیادہ پر پانچ مرتبہ برکت کی دعا کی۔