hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18678

.

سنن البيهقي

18678
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٦٧٢) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ فَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ خَالِدٍ وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ وَعَدَدًا مِنْ عُلَمَائِ أَہْلِ الْیَمَنِ فَکُلُّہُمْ حَکَی لِی عَنْ عَدَدٍ مَضَوْا قَبْلَہُمْ یَحْکُونَ عَنْ عَدَدٍ مَضَوْا قَبْلَہُمْ کُلُّہُمْ ثِقَۃٌ : أَنَّ صُلْحَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَہُمْ کَانَ لأَہْلِ ذِمَّۃِ الْیَمَنِ عَلَی دِینَارٍ کُلَّ سَنَۃٍ وَلاَ یُثْبِتُونَ أَنَّ النِّسَائَ کُنَّ فِیمَنْ یُؤْخَذُ مِنْہُ الْجِزْیَۃُ وَقَالَ عَامَّتُہُمْ : وَلَمْ تُؤْخَذْ مِنْ زُرُوعِہِمْ وَقَدْ کَانَتْ لَہُمْ زُرُوعٌ وَلاَ مِنْ مَوَاشِیہِمْ شَیْئًا عَلِمْنَاہُ ۔ وَقَالَ لِی بَعْضُہُمْ : قَدْ جَائَ نَا بَعْضُ الْوُلاَۃِ فَخَمَسَ زُرُوعَہُمْ أَوْ أَرَادَہَا فَأَنْکَرَ ذَلِکَ عَلَیْہِ فَکُلُّ مَنْ وَصَفْتُ أَخْبَرَنِی : أَنَّ عَامَّۃَ ذِمَّۃِ أَہْلِ الْیَمَنِ مِنْ حِمْیَرَ قَالَ : وَسَأَلْتُ عَدَدًا کَثِیرًا مِنْ ذِمَّۃِ أَہْلِ الْیَمَنِ مُتَفَرِّقِینَ فِی بُلْدَانِ الْیَمَنِ فَکُلُّہُمْ أَثْبَتَ لِی لاَ یَخْتَلِفُ قَوْلُہُمْ أَنَّ مُعَاذًا أَخَذَ مِنْہُمْ دِینَارًا عَنْ کُلِّ بَالِغٍ مِنْہُمْ وَسَمَّوُا الْبَالِغَ حَالِمًا قَالُوا وَکَانَ فِی کِتَابِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَعَ مُعَاذٍ أَنَّ عَلَی کُلِّ حَالِمٍ دِینَارًا۔ [ضعیف ]
(١٨٦٧٢) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن خالد، عبداللہ بن عمرو بن مسلم اور کئی اہلِ یمن سے پوچھا وہ تمام پانے سے قبل ثقہ آدمیوں سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صلح یمن کے ذمی لوگوں کے ساتھ سال میں ایک دینار پر تھی اور عورتیں ان میں شامل نہ تھیں ۔ ان کے عام لوگ بیان کرتے ہیں کہ کھیتی اور مویشیوں سے جزیہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس پر انکار کیا گیا جو بھی میں نے بیان کیا، مجھے خبر ملی کہ اہل یمن کے ذمی حمیر قبیلہ سی تھے۔ کہتے ہیں : جس نے تمام اہل یمن کے ذمی افراد سے پوچھا جو مختلف شہروں کے تھے سب کا ایک ہی جواب تھا کہ حضرت معاذ نے ہر بالغ سے سال میں ایک دینار وصول کیا اور وہ بالغ کو حاکم کہتے تھے کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خط جو معاذ کے نام تھا کہ ہر بالغ پر ایک دینار ہے۔