hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18716

.

سنن البيهقي

18716
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٧١٠) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْفَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ قَالَ قَالَ نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنِی کَعْبُ بْنُ عَلْقَمَۃَ أَنَّ غَرَفَۃَ بْنَ الْحَارِثِ الْکِنْدِیَّ مَرَّ بِہِ نَصْرَانِیٌّ فَدَعَاہُ إِلَی الإِسْلاَمِ فَتَنَاوَلَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَذَکَرَہُ فَرَفَعَ غَرَفَۃُ یَدَہُ فَدَقَّ أَنْفَہُ فَرُفِعَ إِلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ عَمْرٌو أَعْطَیْنَاہُمُ الْعَہْدَ فَقَالَ غَرَفَۃُ : مَعَاذَ اللَّہِ أَنْ نَکُونَ أَعْطَیْنَاہُمْ عَلَی أَنْ یُظْہِرُوا شَتْمَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِنَّمَا أَعْطَیْنَاہُمْ عَلَی أَنْ نُخَلِّیَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ کَنَائِسِہِمْ یَقُولُونَ فِیہَا مَا بَدَا لَہُمْ وَأَنْ لاَ نُحَمِّلَہُمْ مَا لاَ یُطِیقُونَ وَإِنْ أَرَادَہُمْ عَدُوٌّ قَاتَلْنَاہُمْ مِنْ وَرَائِہِمْ وَنُخَلِّیَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ أَحْکَامِہِمْ إِلاَّ أَنْ یَأْتُونَا رَاضِینَ بِأَحْکَامِنَا فَنَحْکُمَ بَیْنَہُمْ بِحُکْمِ اللَّہِ وَحُکْمِ رَسُولِہِ وَإِنْ غَیَّبُوا عَنَّا لَمْ نَعْرِضْ لَہُمْ فِیہَا۔ قَالَ عَمْرٌو : صَدَقْتَ ۔ وَکَانَ غَرَفَۃُ لَہُ صُحْبَۃٌ۔ [حسن ]
(١٨٧١٠) کعب بن علقمہ فرماتے ہیں کہ غرفہ بن حارث کندی کا ایک عیسائی کے پاس سے گذر ہوا اس نے اسے اسلام کی دعوت دی۔ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں کچھ باتیں کیں تو غرفہ نے اس کی ناک پر تھپڑ رسید کردیا۔ معاملہ حضرت عمرو بن عاص (رض) کے پاس آیا تو حضرت عمرو (رض) نے کہہ دیا : ہم نے ان کو عہد دے رکھا ہے تو غرفہ کہنے لگے : اللہ کی پناہ اگرچہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھلم کھلا گالیاں دیں ۔ صرف ہمارا ان سے عہد ہے کہ وہ اپنے معبد خانے میں رہیں ، جیسے بھی عبادت کریں۔ ہم ان پر وہ بوجھ نہیں ڈالتے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتے۔ اگر ان کا دشمن ہم سے ان کے ورے لڑائی کرنا چاہے تو ہم ان کو ان کے احکام کی وجہ سے چھوڑ دیں مگر جب تک وہ ہمارے حکموں پر راضی نہ ہوں تو ہم ان کے درمیان اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے احکام جاری کریں گے۔ اگر وہ ہم سے غائب رہیں تو ہم ان کے درپے نہ ہوں گے تو عمرو (رض) نے کہا : تو نے سچ کہا ہے اور غرفہ صحابی ہیں۔