hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18734

.

سنن البيهقي

18734
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٧٢٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَۃَ أَخْبَرَنَا أَرْطَاۃُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ سَمِعْتُ حَکِیمَ بْنَ عُمَیْرٍ أَبَا الأَحْوَصِ یُحَدِّثُ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ السُّلَمِیِّ رَضِیَ اللَّہَ عَنْہُ قَالَ : نَزَلْنَا مَعَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَیْبَرَ وَمَعَہُ مَنْ مَعَہُ مِنْ أَصْحَابِہِ وَکَانَ صَاحِبُ خَیْبَرَ رَجُلاً مَارِدًا مُنْکَرًا فَأَقْبَلَ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ أَلَکُمْ أَنْ تَذْبَحُوا حُمُرَنَا وَتَأْکُلُوا ثِمَارَنَا وَتَضْرِبُوا نِسَائَ نَا فَغَضِبَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَقَالَ : یَا ابْنَ عَوْفٍ ارْکَبْ فَرَسَکَ ثُمَّ نَادِ إِنَّ الْجَنَّۃَ لاَ تَحِلُّ إِلاَّ لِمُؤْمِنٍ وَأَنِ اجْتَمَعُوا لِلصَّلاَۃِ ۔ قَالَ : فَاجْتَمَعُوا ثُمَّ صَلَّی بِہِمُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ثُمَّ قَامَ فَقَالَ : أَیَحْسَبُ أَحَدُکُمْ مُتَّکِئًا عَلَی أَرِیکَتِہِ قَدْ یَظُنُّ أَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یُحَرِّمْ شَیئًا إِلاَّ مَا فِی ہَذَا الْقُرْآنِ أَلاَ وَإِنِّی وَاللَّہِ قَدْ أَمَرْتُ وَوَعَظْتُ وَنَہَیْتُ عَنْ أَشْیَائَ إِنَّہَا لَمِثْلُ الْقُرْآنِ أَوْ أَکْثَرُ وَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یُحِلَّ لَکُمْ أَنْ تَدْخُلُوا بُیُوتَ أَہْلِ الْکِتَابِ إِلاَّ بِإِذْنٍ وَلاَ ضَرْبَ نِسَائِہِمْ وَلاَ أَکْلَ ثِمَارِہِمْ إِذَا أَعْطَوْکُمُ الَّذِی عَلَیْہِمْ ۔ [ضعیف ]
(١٨٧٢٨) عرباض بن ساریہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خبیر میں آئے اور خیبر کا ایک شخص جو سرکش تھا اس نے کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا تم ہمارے گدھوں کو ذبح کرو، ہمارے پھل کھاؤ اور ہماری عورتوں کو مارو، کیا یہ تمہارے لیے جائز ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصے ہوئے اور فرمایا : اے ابن عوف ! اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر اعلان کر دو کہ جنت صرف مومن کیلئے حلال ہے اور نماز کے لیے جمع ہو جاؤ۔ راوی کہتے ہیں کہ صحابہ جمع ہوئے۔ آپ نے نماز پڑھانے کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی اپنے تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے یہ خیال کرتا ہے کہ اللہ رب العزت نے صرف ان اشیاء کو حرام قرار دیا ہے جو قرآن میں موجود ہیں ؟ اللہ کی قسم ! میں نے حکم دیا اور وعظ و نصیحت کی اور کچھ اشیاء سے منع کیا اور ان کی حرمت بھی ویسے ہی ہے جیسے قرآن میں کسی چیز کی حرمت بیان کی گئی ہے یا اس سے بھی بڑھ کر اور اللہ رب العزت نے تمہارے لیے جائز نہیں رکھا کہ تم اہل کتاب کے گھروں میں بغیر اجازت کے داخل ہو جاؤ اور ان کی عورتوں کو مارو اور ان کے باغات کے پھل کھاؤ ۔ یہ جائز نہیں ہے جب وہ اپنا جزیہ ادا کرتے ہوں۔