(١٨٧٣٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلاَلٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِیفٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُہَیْنَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لَعلَّکُمْ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا فَتَظْہَرُوا عَلَیْہِمْ فَیَتَّقُونَکُمْ بِأَمْوَالِہِمْ دُونَ أَنْفُسہِمْ وَأَبْنَائِہِمْ ۔
قَالَ سَعِیدٌ فِی حَدِیثِہِ : فَیُصَالِحُونَکُمْ عَلَی صُلْحٍ ۔ ثُمَّ اتَّفَقَا : فَلاَ تُصِیبُوا مِنْہُمْ فَوْقَ ذَلِکَ فَإِنَّہُ لاَ یَصْلُحُ لَکُمْ ۔ [ضعیف ]
(١٨٧٣٠) جہینہ قبیلے کے ایک شخص نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید تم کسی قوم سے قتال کرتے ہوئے غلبہ حاصل کرو تو وہ اپنا بچاؤ اپنے مالوں اور اولاد کے ذریعے کریں گے۔
قال سعید فی حدیثہ : وہ تم سے صلح کریں گے، پھر دونوں کا اتفاق ہے کہ تم اس سے زائد کچھ حاصل نہ کرو کیونکہ یہ تمہارے لیے نہیں ہے۔