hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18744

.

سنن البيهقي

18744
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٧٣٨) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یُقَلِّبُ یَدَہُ ہَکَذَا فَقُلْتُ لَہُ : مَا لَکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَالَ : عُوَیْمِلٌ لَنَا بِالْعِرَاقِ خَلَطَ فِی فَیْئِ الْمُسْلِمِینَ أَثْمَانَ الْخَمْرِ وَأَثْمَانَ الْخَنَازِیرِ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ حُرِّمَتْ عَلَیْہِمُ الشُّحُومُ أَنْ یَأْکُلُوہَا فَجَمَلُوہَا فَبَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَہَا ۔ قَالَ سُفْیَانُ یَقُولُ : لاَ تَأْخُذُوا فِی جِزْیَتِہِمُ الْخَمْرَ وَالْخَنَازِیرَ وَلَکِنْ خَلُّوا بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ بَیْعِہَا فَإِذَا بَاعُوہَا فَخُذُوا أَثْمَانَہَا فِی جِزْیَتِہِمْ ۔ [صحیح ]
(١٨٧٣٨) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر (رض) کے پاس آیا، وہ اپنے ہاتھوں کو الٹ پلٹ کر رہتے تھے۔ میں نے پوچھا : اے امیر المومنین ! یہ کیا ہے ؟ فرماتے ہیں کہ عراق کے عامل نے شراب، خنزیر کی قیمتیں مال فئے میں شامل کردی ہیں۔ کیا آپ جانتے نہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ یہود پر لعنت فرمائے، اللہ نے ان پر چربی کو کھانا حرام قرار دیا۔ پھر انھوں نے پگھلا کر فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھایا۔ سفیان کہتے ہیں کہ ان سے جزیہ میں شراب وخنزیر وصول نہ کرو، بلکہ ان کو فروخت کرنے دو ۔ ان کی قیمت جزیہ میں وصول کرلو۔