hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18752

.

سنن البيهقي

18752
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٧٤٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبِسْطَامِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا ابْنُ بَزِیعٍ وَأَبُو الأَشْعَثِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْفُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ أَخْبَرَنِی نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَجْلَی الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَمَّا ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ أَرَادَ إِخْرَاجَ الْیَہُودِ مِنْہَا وَکَانَتْ الأَرْضُ إِذَا ظَہَرَ عَلَیْہَا لِلَّہُ وَلِرَسُولِہِ وَلِلْمُسْلِمِینَ فَسَأَلَ الْیَہُودُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یُقِرَّہُمْ بِہَا عَلَی أَنْ یَکْفُوا الْعَمَلَ وَلَہُمْ نِصْفُ الثَّمَرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أُقِرُّکُمْ عَلَی ذَلِکَ مَا شِئْنَا ۔ فَأُقِرُّوا بِہَا وَأَجْلاَہُمْ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی إِمَارَتِہِ إِلَی تَیْمَائَ وَأَرِیحَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِقْدَامِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٧٤٦) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے یہود و نصاریٰ کو حجاز کی زمین سے جلا وطن کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح خیبر کے بعد یہود کو جلا وطن کرنے کا ارادہ فرمایا تھا اور فتح کے بعد زمین اللہ ورسول اور مومنوں کی ہونی تھی تو یہود نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ کیا کہ آدھے پھلوں کے عوض انھیں زمین پر کام کرنے کے لیے مقرر کردیا جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تک ہم چاہیں گے برقرار رکھیں گے۔ آپ نے برقرار رکھا ، پھر حضرت عمر (رض) نے اپنے دور میں انھیں تیماء اور اریحا کی جانب جلا وطن کردیا۔