(١٨٧٥٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ قُرِئَ عَلَی شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ أَخْبَرَکَ أَبُوکَ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِی الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : انْطَلِقُوا إِلَی یَہُودَ ۔ فَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتَّی جِئْنَا إِلَی بَیْتِ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَنَادَاہُمْ فَقَالَ : یَا مَعْشَرَ یَہُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ۔ قَالُوا : قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ذَلِکَ أُرِیدُ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ۔ قَالُوا : قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ذَلِکَ أُرِیدُ ۔ ثُمَّ قَالَہَا الثَّالِثَۃَ وَقَالَ : اعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ وَإِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُجْلِیَکُمْ مِنْ ہَذِہِ الأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ شَیْئًا مِنْ مَالِہِ فَلْیَبِعْہُ وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الأَرْضُ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ کِلاَہُمَا عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٧٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں ہمارے پاس آئے اور فرمایا : یہود کی جانب چلو۔ ہم آپ کے ساتھ بیت المدارس تک آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بلایا اور فرمایا : اے یہود ! مسلمان ہو جاؤ ، تم سلامتی والے بن جاؤ گے۔ انھوں نے کہا : اے ابو القاسم ! آپ نے دعوت پہنچا دی۔ آپ نے فرمایا : میں بھی چاہتا ہوں کہ تم مسلمان بن جاؤ، سلامتی والے بن جاؤ گے۔ انھوں نے دوبارہ کہا : آپ نے دعوت پہنچا دی ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ فرمایا : یہی میرا ارادہ ہے۔ انھوں نے تیسری مرتبہ بھی یہی جواب دیا۔ فرمایا : زمین اللہ ورسول کی ہے میں تمہیں یہاں سے جلا وطن کرنا چاہتا ہوں۔ تم اپنا مال فروخت کر دو ، اور جان لو زمین اللہ ورسول کی ہے۔