(١٨٧٥٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْکِینٍ وَأَنَا شَاہِدٌ أَخْبَرَکَ أَشْہَبُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ مَالِکٌ : عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَجْلَی أَہْلَ نَجْرَانَ وَلَمْ یُجْلَوْا مِنْ تَیْمَائَ لأَنَّہَا لَیْسَتْ مِنْ بِلاَدِ الْعَرَبِ فَأَمَّا الْوَادِی فَإِنِّی أَرَی إِنَّمَا لاَ یُجْلَی مَنْ فِیہَا مِنَ الْیَہُودِ أَنَّہُمْ لَمْ یَرَوْہَا مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ ۔ [ضعیف ]
(١٨٧٥٨) امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اہل نجران کو جلا وطن کیا۔ لیکن بستی تیماء سے جلا وطن نہ کیے گئے۔ کیونکہ یہ عرب کا شہر نہیں ہے اور اس بستی سے یہود کو بھی جلا وطن نہ کیا گیا کیونکہ وہ عرب کی سرزمین نہیں ہے۔