hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18821

.

سنن البيهقي

18821
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٨١٥) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ البَرَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : تَعُدُّونَ أَنْتُمُ الْفَتْحَ فَتْحَ مَکَّۃَ وَقَدْ کَانَ فَتْحُ مَکَّۃَ فِینَا فَتْحًا وَنَعُدُّ نَحْنُ الْفَتْحَ بَیْعَۃَ الرِّضْوَانِ نَزَلْنَا یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ وَہِیَ بِئْرٌ فَوَجَدْنَا النَّاسَ قَدْ نَزَحُوہَا فَلَمْ یَدَعُوا فِیہَا قَطْرَۃً فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَدَعَا بِدَلْوٍ فَنَزَعَ مِنْہَا ثُمَّ أَخَذَ مِنْہُ بِفِیہِ فَمَجَّہُ فِیہَا وَدَعَا اللَّہَ فَکَثُرَ مَاؤُہَا حَتَّی صَدَرْنَا وَرَکَائِبُنَا وَنَحْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ مِائَۃً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مَالِکِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ عَنْ إِسْرَائِیلَ ۔ [صحیح۔ بخاری ٤١٥٠]
(١٨٨١٥) براء فرماتے ہیں کہ تم فتح مکہ کو عظیم فتح شمار کرتے ہو ، جبکہ ہمارے نزدیک فتح مکہ عام فتح ہے۔ لیکن صلح حدیبیہ کی فتح عظیم تھی، حدیبیہ کے مقام پر ایک کنواں تھا جس کا لوگوں نے پانی نکال کر ختم کردیا۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا تو آپ کنویں کے کنارے پر آئے، پانی کا ڈول نکالا ۔ پھر کچھ پانی لیکر کنویں میں کلی کردی اور اللہ سے دعا کی تو پانی اتنا زیادہ ہوگیا کہ ہم نے سیر ہو کر پیا اور سواریوں کو پلایا اور ہماری تعداد ١٤ سو تھی۔