hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18827

.

سنن البيهقي

18827
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٨٢١) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْمُحَرَّرِ بْنِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حِینَ بَعَثَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِبَرَائَ ۃَ إِلَی أَہْلِ مَکَّۃَ قَالَ فَکُنْتُ أَنَادِی حَتَّی صَحِلَ صَوْتِی فَقِیل لَہُ بِأَیِّ شَیْئٍ کُنْتَ تُنَادِی ؟ فَقَالَ : أُمِرْنَا أَنْ نُنَادِیَ أَنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ وَمَنْ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَہْدٌ فَأَجَلُہُ إِلَی أَرْبَعَۃِ أَشْہُرٍ فَإِذَا مَضَتِ الأَشْہُرُ فَإِنَّ اللَّہَ بَرِیئٌ مِنَ الْمُشْرِکِینَ وَرَسُولَہُ وَلاَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ عُرْیَانٌ وَلاَ یَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ زَیْدِ بْنِ یُثَیْعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : وَمَنْ کَانَ لَہُ عَہْدٌ فَعَہْدُہُ إِلَی مُدَّتِہِ وَمَنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ عَہْدٌ فَأَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لِصَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ بَعْدَ فَتْحِ مَکَّۃَ تَسْیِیرَ أَرْبَعَۃِ أَشْہُرٍ قَالَ الشَّیْخُ قَدْ مَضَی ہَذَا فِی حَدِیثِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ فِی کِتَابِ النِّکَاحِ ۔ [صحیح تقدم برقم ١٧٩٤٨]
(١٨٨٢١) محرر بن ابوہریرہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) کے ساتھ تھا۔ جب آپ نے اہل مکہ سے برأت کا اعلان کروایا، حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں اعلان کرتا لیکن میری آواز ہلکی ہے تو کہا گیا : کس بات کا آپ اعلان کرنا چاہتے ہیں ؟ تو حضرت علی (رض) نے کہا : مجھے ان باتوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا ہے : 1 جنت میں صرف مومن داخل ہوگا۔ 2 نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جس سے عھد تھا، اس کی مدت چار ماہ ہے۔ 3 جب چار ماہ گذر جائیں گے تو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بری ہیں۔ 4 ننگے بدن بیت اللہ کا طواف نہ کیا جائے۔ 5 ۔ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے۔
(ب) زید بن یثیع حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جس کا معاہدہ تھا اسے پورا کیا جائے گا اور جس کا معاہدہ نہیں اس کی مدت چار ماہ ہے۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفوان بن امیہ کو فتح مکہ کے بعد چار ماہ مہلت دی تھی۔