(١٨٨٧٣) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ یَحْیَی أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ وَعَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ صَیْدِ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ : مَا أَصَابَ بِحَدِّہِ فَکُلْ وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِہِ فَہُوَ وَقِیذٌ ۔ وَسَأَلْتُہُ عَنْ صَیْدِ الْکَلْبِ فَقَالَ : إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّہِ وَأَمْسَکَ عَلَیْکَ فَکُلْ وَإِنْ أَکَلَ مِنْہُ فَلاَ تَأْکُلْ وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَہُ کَلْبًا غَیْرَ کَلْبِکَ فَخَشِیتَ أَنْ یَکُونَ قَدْ أَخَذَہُ مَعَہُ وَقَدْ قَتَلَہُ فَلاَ تَأْکُلْ فَإِنَّہُ إِنَّمَا ذَکَرْتَ اسْمَ اللَّہِ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تَذْکُرْہُ عَلَی غَیْرِہِ ۔ [صحیح ]
(١٨٨٧٣) عدی بن حاتم (رض) کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تیر کی چوڑائی کی جانب سے کیے ہوئے شکار کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا : جس کو تیر کی دھار لگے کھاؤ اور جو چواڑئی کی جانب سے تیر لگ کر مرے تو وہ لکڑی کی چوٹ سے مرا ہوا تصور ہوگا اور میں نے کتے کے شکار کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا : جب تو اپنا کتا شکار کے لیے چھوڑے اور اللہ کا نام لے اور کتا شکار کو تیرے لیے روک لے تو کھالے، اگر کتے نے شکار سے کچھ کھالیا ہو تو پھر شکار کو نہ کھاؤ۔ اگر آپ اپنے کتے کے ساتھ کسی دوسرے کتے کو بھی پائیں اور آپ کو ڈر ہو کہ کہیں شکار اس کتے نے پکڑا یا قتل کیا ہو۔ پھر بھی نہ کھائیں کیونکہ اپنے کتے کو چھوڑتے ہوئے آپ نے اللہ کا نام لیا تھا دوسرے پر نہیں۔