hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18921

.

سنن البيهقي

18921
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٩١٥) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَلَمَۃَ الضَّمْرِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَرَجَ حَتَّی أَتَی الرَّوْحَائَ رَأَی حِمَارًا عَقِیرًا زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ فِی حَدِیثِہِ فِی بَعْضِ أَفْنَائِہَا وَقَالاَ جَمِیعًا فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا حِمَارٌ عَقِیرٌ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : دَعُوہُ فَإِنَّ الَّذِی أَصَابَہُ سَیَجِیئُ ۔ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ بَہْزٍ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَصَبْتُ ہَذَا فَشَأْنَکُمْ بِہِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَسَمَہُ بَیْنَ الرِّفَاقِ ثُمَّ سَارَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالأُثَایَۃِ بَیْنَ الْعَرْجِ وَالرُّوَیْثَۃِ إِذَا ظَبْیٌ حَاقِفٌ فِی ظِلِّ فِیہِ سَہْمٌ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَجُلاً أَنْ یُقِیمَ عِنْدَہُ حَتَّی یُجِیزَ آخَرُ النَّاسِ لاَ یُعْرِضُ لَہُ ۔ [صحیح ]
(١٨٩١٥) عمیر بن سلمہضمری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روحاء نامی جگہ پر ایک زخمی گدھے کو دیکھا۔ محمد بن ابی بکر نے اپنی حدیث میں زیادہ کیا ہے کہ جنگل میں۔ کہا گیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ زخمی گدھا ہے۔ آپ نے فرمایا : اس کو چھوڑ دو اس کا مالک آجائے گا، تو بہز قبیلے کا ایک شخص آیا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اس کو شکار کیا تھا ۔ آپ اپنے استعمال میں لاسکتے ہو تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر (رض) کو حکم دیا کہ وہ اپنے ساتھیوں میں تقسیم کردیں، پھر آپ چلتے ہوئے اثابہ نامی جگہ جو عرج اور رویثیہ کے درمیان ہے پہنچے تو ایک ہرن جو سائے میں جسم کو ٹیڑھا کیے ہوئے بیٹھا تھا اور اس میں تیر بھی موجود تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو اس کے پاس کھڑا کردیا تاکہ کوئی شخص اسے نہ پکڑے یہاں تک کہ سارے لوگ گزر جائیں۔