(١٨٩١٦) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ قَالَ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ سَعِیدٍ یَقُولُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ أَنَّ عُمَیْرَ بْنَ سَلَمَۃَ الضَّمْرِیَّ أَخْبَرَہُ عَنِ الْبَہْزِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَرَجَ وَہُوَ مُحْرِمٌ حَتَّی إِذَا کَانَ بِبَعْضِ أَفْنَائِ الرَّوْحَائِ إِذَا حِمَارُ وَحْشٍ عَقِیرٌ فَذَکَرَہُ الْقَوْمُ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ ۔
[صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٨٩١٦) عمیر بن سلمہ ضمری ایک بہزی شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالتِ احرام میں روحاء کے جنگل کے بعض حصے سے گزرے تو وہاں ایک زخمی وحشی گدھا موجود تھا تو لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا۔