hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18934

.

سنن البيهقي

18934
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٩٢٨) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْرُوقٍ الثَّوْرِیُّ عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ عَنْ جَدِّہِ رَافِعٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِذِی الْحُلَیْفَۃِ مِنْ تِہَامَۃَ وَقَدْ جَاعَ الْقَوْمُ فَأَصَابُوا إِبِلاً وَغَنَمًا فَانْتَہَی إِلَیْہِمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَقَدْ نُصِبَتِ الْقُدُورُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِالْقُدُورِ فَأُکْفِئَتْ ثُمَّ قَسَمَ بَیْنَہُمْ فَعَدَلَ عَشْرًا مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِیرٍ قَالَ فَنَدَّ بَعِیرٌ مِنْ إِبِلِ الْقَوْمِ وَلَیْسَ فِی الْقَوْمِ إِلاَّ خَیْلٌ یَسِیرَۃٌ فَرَمَاہُ رَجُلٌ بِسَہْمٍ فَحَبَسَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّ لِہَذِہِ الإِبِلِ أَوَابِدَ کَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَکُمْ مِنْہَا فَاصْنَعُوا بِہِ ہَکَذَا ۔ وَعَنْ عَبَایَۃَ عَنْ رَافِعٍ قَالَ قُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا لاَقُو الْعَدُوِّ غَدًا وَلَیْسَ مَعَنَا مُدًی أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَا أَنْہَرَ الدَّمَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ فَکُلْ مَا خَلاَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَسَأُخْبِرُکَ عَنْ ذَلِکَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَی الْحَبَشَۃِ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ زَائِدَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٩٢٨) عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج اپنے دادا رافع سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم تہامہ کے علاقہ ذوالحلیفہ میں تھے، لوگ بھوکے تھے انھیں اونٹ اور بکریاں ملیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو ہنڈیاں چولہوں پر تھیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنڈیوں کو انڈیلنے کا حکم دیا۔ پھر دن کے درمیان تقسیم فرمائی، ایک اونٹ دس بکریوں کے برابر رکھا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ بھاگ گیا لیکن لوگوں کے پاس کمزور سا گھوڑا تھا، ایک شخص نے تیر مار کر روک لیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بعض اونٹ بھاگ جاتے ہیں جس طرح جنگلی جانور ہوتے ہیں اگر ان میں کوئی قابو نہ آئے تو اس طرح تیر مارا جائے۔
(ب) رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم کل کے دن دشمن سے ملنے والے ہیں اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، کیا ہم سر کنڈوں کے ساتھ ذبح کرسکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : جو چیز خون بہائے اور اس پر بسم اللہ پڑھی جائے تو اسے کھانا جائز ہے۔ البتہ دانت اور ناخن نہ ہو اور میں تمہیں اس کے بارے میں بتاتا ہوں دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشہ کی چھری ہے۔