(١٩٠٤٩) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّیْرَفِی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ : عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عَقِیلٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَنْ أَبِی رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذَا ضَحَّی اشْتَرَی کَبْشَیْنِ سَمِینَیْنِ أَمْلَحَیْنِ أَقْرَنَیْنِ فَإِذَا خَطَبَ وَصَلَّی قَامَ فِی مُصَلاَّہُ فَذَبَحَ أَحَدَ الْکَبْشَیْنِ ہُوَ بِنَفْسِہِ بِالْحَرْبَۃِ وَیَقُولُ : ہَذَا عَنْ أُمَّتِی جَمِیعًا مَنْ شَہِدَ لَکَ بِالتَّوْحِیدِ وَشَہِدَ لِی بِالْبَلاَغِ ۔ ثُمَّ أُتِیَ بِالآخَرِ فَذَبَحَہُ قَالَ : اللَّہُمَّ ہَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔ ثُمَّ یُطْعِمُہُمَا جَمِیعًا لِلْمَسَاکِینِ وَیَأْکُلُ ہُوَ وَأَہْلُہُ مِنْہُمَا فَمَکَثْنَا سِنِینَ قَدْ کَفَی اللَّہُ الْمَؤُونَۃَ وَالْغُرْمَ بِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَیْسَ أَحَدٌ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ یُضَحِّی۔ [ضعیف ]
(١٩٠٤٩) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام ابو رافع (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قربانی خریدو تو دو موٹے تازے، چتکبرے، سینگوں والے، مینڈھے خریدو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز و خطبہ سے فارغ ہو کر بذات خود کو ایک نیزہ سے ذبح کردیا اور فرمایا : یہ میری تمام امت کی جانب سے ہے ، جس نے توحید کا اقرار اور میرے اسلام کو پہنچانے کی تصدیق کی۔ پھر دوسری قربانی کو ذبح کردیا اور فرمایا : یہ محمد اور آلِ محمد کی جانب سے ہے۔ پھر خود اور گھر والوں اور مساکین کو کھلا دیتے۔ پھر ہم دو سال رکے رہے تو اللہ نے مشقت اور قرض ختم فرما دیا تو بنو ہاشم میں سے کسی نے بھی قربانی نہ کی۔