(۱۹۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مَحُمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: لاَ یَکُونُ رَجُلٌ بِأَرْضِ فِیٍّ فَیَتَوَضََّأُ إِنْ وَجَدَ مَائً وَإِلاَّ تَیَمَّمَ ، فَیُنَادِی بِالصَّلاَۃِ ثُمَّ یُقِیمُہَا إِلاَّ أَمَّ مِنْ جُنُودِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ مَا لاَ یُرَی طَرَفَاہُ ، أَوْ قَالَ طَرَفُہُ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ مَوْقُوفٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ مَرْفُوعًا وَلاَ یَصِحُّ رَفْعُہُ۔ [صحیح]
(١٩٠٧) سلیمان سے روایت ہے کہ کوئی شخص کسی سائے والی زمین میں وضو کرتا ہے، اگر اس نے پانی پا لیا تو درست ورنہ وہ تیمم کرتا ہے اور نماز کا اعلان کرتا ہے، پھر اقامت کہتا ہے تو گویا اس نے اللہ کے لشکروں کی امامت کرائی ہے جس کناروں کو دیکھا نہیں جاسکتا۔