(١٩٠٧٠) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یُقَالُ لَہُ مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ السُّلَمِیُّ عَزَّتِ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِیًا فَنَادَی إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : إِنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ یُوفِی مِمَّا تُوفِی مِنْہُ الثَّنِیَّۃُ ۔ [حسن ]
(١٩٠٧٠) عاصم بن کلیب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک صحابی مجاشع بن مسعود تھے کہ بکریاں کم پڑگئیں تو ایک اعلان کرنے والے نے اعلان فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھیڑ کا جذعہ مسنہ جانور کی جگہ کفایت کر جائے گا۔