hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19113

.

سنن البيهقي

19113
Sunan Al Bayhaqi
(١٩١٠٧) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا ابْنُ شَوْذَبٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ عَنْ حُجَیَّۃَ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْبَقَرَۃِ فَقَالَ : مِنْ سَبْعَۃٍ قَالَ : مَکْسُورَۃُ الْقَرْنِ قَالَ : لاَ تَضُرُّکَ قَالَ : الْعَرْجَائُ قَالَ : إِذَا بَلَغَتِ الْمَنْسَکَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَیْنَ وَالأُذُنَ ۔ فَہَذَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّ الْمُرَادَ بِالأَوَّلِ إِنْ صَحَّ التَّنْزِیہُ فِی الْقَرْنِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَلَیْسَ فِی الْقَرْنِ نَقْصٌ یَعْنِی لَیْسَ فِی نَقْصِہِ أَوْ فَقْدِہِ نَقْصٌ فِی اللَّحْمِ ۔ [ضعیف ]
(١٩١٠٧) حجیہ بن عدی حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ سے گائے کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا : یہ سات آدمیوں کی جانب سے ہوتی ہے اور جب ان سے ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانور کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا : کوئی حرج نہیں۔ اس شخص نے لنگڑے پن کے بارے میں پوچھاتو کہنے لگے : جب قربانی قربان گاہ پہنچ جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کان اور آنکھ غور سے دیکھنے کا حکم دیا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : سینگ کا ٹوٹ جانا یا نہ ہونا قربانی کے جانور کو نقصان نہیں دیتا۔