(١٩١١١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُکْرَمٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ أَخْبَرَنَا فِرَاسٌ عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ : مَنْ صَلَّی صَلاَتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا فَلاَ یَذْبَحْ حَتَّی یَنْصَرِفَ ۔ فَقَامَ أَبُو بُرْدَۃَ بْنُ نِیَارٍ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَعَلْتُ فَقَالَ : ہُوَ شَیْئٌ عَجَّلْتَہُ ۔ قَالَ : فَإِنَّ عِنْدِی جَذَعَۃٌ ہِیَ خَیْرٌ مِنْ مُسِنَّتَیْنِ أَذْبَحُہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلاَ تَجْزِی عَنْ إِنْسَانٍ بَعْدَکَ ۔
قَالَ عَامِرٌ : فَہِیَ خَیْرُ نَسِیکَتَیْنِ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ ۔ [صحیح ]
(١٩١١١) عامر حضرت براء بن عازب سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک دن نماز پڑھائی اور فرمایا : جس نے ہماری طرح نماز پڑھی اور ہمارے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا وہ نماز سے پہلے قربانی ذبح نہ کرے۔ ابو بردہ بن نیار نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے جانور ذبح کردیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے جلدی کی ہے۔ ابو بردہ نے کہا : میرے پاس دو دانت والے جانور سے بہتر جزعہ موجود ہے، کیا میں اس کو ذبح کر دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قربانی کر دو لیکن تمہارے بعد یہ کسی انسان سے کفایت نہ کرے گی۔