(١٩١١٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ فَقَالَ : مَنْ صَلَّی صَلاَتَنَا وَنَسَکَ مَنْسَکَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُکَ وَمَنْ نَسَکَ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَتِلْکَ شَاۃُ لَحْمٍ ۔ فَقَامَ أَبُو بُرْدَۃَ بْنُ نِیَارٍ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَاللَّہِ لَقَدْ نَسَکْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَی الصَّلاَۃِ وَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّ الْیَوْمَ یَوْمُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ وَأَکَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَہْلِی وَجِیرَانِی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : تِلْکَ شَاۃُ لَحْمٍ ۔
قَالَ : فَإِنَّ عِنْدِی عَنَاقًا جَذَعَۃً خَیْرٌ مِنْ شَاتَیْ لَحْمٍ فَہَلْ تَجْزِیَ عَنِّی ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلَنْ تَجْزِیَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَہَنَّادٍ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ۔
[صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩١١٢) امام شعبی (رض) حضرت براء بن عازب سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے دن نماز کے بعد ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے ہماری طرح نماز ادا کی اور اس کے بعد قربانی ذبح کی، اس نے قربانی کردی اور جس نے نماز سیپہلے ہی قربانی کی تو یہ گوشت والی بکری ہے۔ ابو بردہ بن نیار کھڑے ہوئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے نماز کی جانب آنے سے پہلے ہی قربانی کردی۔ کیونکہ میں یہ جانتا تھا کہ یہ دن کھانے پینے کا ہے۔ میں نے جلدی کی تو میں نے خود بھی اپنے گھر والوں اور ہمسایوں کو بھی کھلایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ گوشت کی بکری ہے۔ ابو بردہ کہنے لگے : میرے پاس بکری کا جذعہ جو مسنہ دو بکریوں سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ کیا یہ مجھ سے کفایت کر جائے گا ؟ فرمایا : تیری جانب سے کفایت کر جائے گا لیکن تیرے بعد کسی سے کفایت نہ کرے گا۔