(١٩١١٧) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُف الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبَ بْنَ سُفْیَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : شَہِدْتُ الأَضْحَی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنَّ نَاسًا ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَقَالَ : مَنْ ذَبَحَ مِنْکُمْ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَلْیُعِدْ ذَبِیحَتَہُ وَمَنْ لاَ فَلْیَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللَّہِ ۔
لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ الأَعْرَابِیِّ وَفِی رِوَایَۃِ الصَّفَّارِ فَعَلِمَ أَنَّ نَاسًا وَقَالَ : فَلْیُعِدْ أُضْحِیَّتَہُ وَمَنْ لاَ یَکُنْ فَلْیَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللَّہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ ۔
فَفِی ہَذِہِ الأَخْبَارِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ صَلاَۃِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَلَیْسَ مِنَ النُّسُکِ فِی شَیْئٍ ۔ [صحیح ]
(١٩١١٧) جندب بن سفیان فرماتے ہیں : میں قربانی کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا کہ ایک شخص نے کہا : لوگوں نے نماز سے پہلے ہی قربانیاں کردی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے نماز سے پہلے قربانی کردی تو اس کی جگہ دوسری قربانی کرے۔ جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔
(ب) صفار کی روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں کی قربانیوں کے بارے میں علم ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کی جگہ اور قربانیاں کرو اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی۔ وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز سے پہلے کی ہوئی قربانی شمار نہ کی جائے گی۔