(١٩١٦٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْعَتَکِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : ضَحَّی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِکَبْشَیْنِ أَمْلَحَیْنِ أَقْرَنَیْنِ وَذَبَحَہُمَا بِیَدِہِ وَسَمَّی وَکَبَّرَ وَوَضَعَ رِجْلَہُ عَلَی صِفَاحِہِمَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ ۔ [صحیح ]
(١٩١٦٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو چتکبرے، سینگوں والے مینڈھے قربان کیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا پاؤں ان کے پہلو پر رکھا اور تکبیر پڑھ کر اپنے ہاتھ سے دونوں کو ذبح کیا۔