(١٩١٦١) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ آبَائِہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ لِفَاطِمَۃَ : یَا فَاطِمَۃُ قَوْمِی فَاشْہَدِی أُضْحِیَّتَکِ أَمَا إِنَّ لَکِ بِأَوَّلِ قَطْرَۃٍ تَقْطُرُ مِنْ دَمِہَا مَغْفِرَۃً لِکُلِّ ذَنْبٍ أَمَا إِنَّہُ یُجَائُ بِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِلُحُومِہَا وَدِمَائِہَا سَبْعِینَ ضِعْفًا حَتَّی تُوضَعَ فِی مِیزَانِکِ ۔ فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَہَذِہِ لآلِ مُحَمَّدٍ خَاصَّۃً فَہُمْ أَہْلٌ لِمَا خُصُّوا بِہِ مِنْ خَیْرٍ أَوْ لآلِ مُحَمَّدٍ وَالنَّاسُ عَامَّۃً فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : بَلْ ہِیَ لآلِ مُحَمَّدٍ وَالنَّاسِ عَامَّۃً ۔
عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف ]
(١٩١٦١) حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ (رض) سے یہ بات کہی کہ اپنی قربانیکے پاس کھڑی ہو جاؤ۔ کیونکہ قربانی کے خون کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ قیامت کے دن قربانی کا جانور اپنے گوشت خون سمیت لایا جائے گا اور اسے ستر گنا بڑھا کر آپ کے نامہ اعمال میں تولا جائے گا۔ ابو سعید خدری کہتے ہیں : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے خاص ہے یا عام لوگوں کے لیے بھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ یہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور تمام لوگوں کے لیے ہے۔