hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19168

.

سنن البيهقي

19168
Sunan Al Bayhaqi
(١٩١٦٢) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِکٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ الثُّمَالِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : یَا فَاطِمَۃُ قَوْمِی فَاشْہَدِی أُضْحِیَّتَکِ فَإِنَّہُ یُغْفَرُ لَکِ بِأَوَّلِ قَطْرَۃٍ تَقْطُرُ مِنْ دَمِہَا کُلُّ ذَنْبٍ عَمِلْتِیہِ وَقُولِی {إِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } [الأنعام ١٦٢-١٦٣] ۔ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا لَکَ وَلأَہْلِ بَیْتِکَ خَاصَّۃً فَأَہَلُ ذَلِکَ أَنْتُمْ أَمْ لِلْمُسْلِمِینَ عَامَّۃً ؟ قَالَ : بَلْ لِلمُسْلِمِینَ عَامَّۃً ۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا عَمْرُو بْنُ قَیْسٍ الْمُلاَئِیُّ عَنْ عَطِیَّۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ لِفَاطِمَۃَ فَذَکَر مَعْنَاہُ وَیُذْکَرُ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ أَمَرَ بَنَاتِہِ أَنْ یُضَحِّینَ بِأَیْدِیہِنَّ ۔ [ضعیف ]
(١٩١٦٢) حضرت عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ ! اپنی قربانی کے ذبح ہوتے وقت پاس کھڑی ہونا ؛کیونکہ قربانی کے خون کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی تیرے کیے ہوئے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے اور یہ کہہ : { اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ } [الأنعام ١٦٢-١٦٣] ” بیشک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ “ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! یہ آپ کی جانب سے ہے اور آپ کے گھر والوں کی طرف سے خاص ہی یا عام مسلمانوں کی طرف سے بھی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ عام مسلمانوں کی جانب سے بھی ہے۔
(ب) حضرت ابو موسیٰ (رض) سے منقول ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے قربانی ذبح کرنے کا حکم دیتے۔