hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19189

.

سنن البيهقي

19189
Sunan Al Bayhaqi
(١٩١٨٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عِیسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : ذَبَحَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَوْمَ الذَّبْحِ کَبْشَیْنِ أَقْرَنَیْنِ أَمْلَحَیْنِ مَوْجِیَّیْنِ فَلَمَّا وَجَّہَہُمَا قَالَ : إِنِّی وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ عَلَی مِلَّۃِ إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلَّہُ رَبِّ الْعَالَمِینَ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِہِ بِسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ۔ ثُمَّ ذَبَحَ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ لَفْظُ حَدِیثِ عِیسَی بْنِ یُونُسَ وَفِی رِوَایَۃِ الْوَہْبِیِّ : ذَبَحَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - کَبْشَیْنِ یَوْمَ الْعِیدِ فَلَمَّا وَجَّہَہُمَا قَالَ فَذَکَرَ الدُّعَائَ ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِہِ ۔ وَسَمَّی وَذَبَحَ ۔ وَرَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ وَجَّہَہُمَا إِلَی الْقِبْلَۃِ حِینَ ذَبَحَ وَقِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَبِی عِمْرَانَ عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ وَجْہٍ لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہُ أَنَّہُ ضَحَّی بِکَبْشَیْنِ فَقَالَ فِی أَحَدِہِمَا بَعْدَ ذِکْرِ اللَّہِ : اللَّہُمَّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَفِی الآخَرِ اللَّہُمَّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ١٩٠٣٣]
(١٩١٨٣) ابو عیاش جابر بن عبداللہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو چتکبرے، سینگوں والے خصی مینڈھے ذبح کیے۔ جب ان کو قبلہ رخ کیا تو فرمایا : میں نے اپنے چہرے کو اس ذات کی جانب متوجہ کرلیا جس نے آسمان و زمین کو پیدا فرمایا ملت ابراہیم پر اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ یقیناً میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت رب العالمین کے لیے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور اس کا میں حکم دیا گیا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔ اے اللہ ! یہ تیری طرف سے ہے اور تیرے راستہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت کی جانب سے۔ بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کردیے۔
(ب) وہبی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن دو مینڈھے ذبح فرمائے اور انھیں قبلہ رخ لٹا کر یہ دعا پڑھی : اے اللہ یہ تیری عطا ہے اور تیرے راستہ میں محمد اور اس کی امت کی جانب سے ہے اور بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کردیے۔
(ج) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ، لیکن اس طرح ثابت نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مینڈھے ذبح کیے۔ ان میں سے ایک میں ہے کہ اللہ کے ذکر کے بعد فرمایا : اے اللہ ! محمد اور امت محمد کی جانب سے اور اس کے آخر میں ہے کہ اے اللہ ! محمد اور امت محمد کی جانب سے ہے۔