hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19197

.

سنن البيهقي

19197
Sunan Al Bayhaqi
(١٩١٩١) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ حَذَفٍ الْعَبْسِیِّ قَالَ : کُنَّا مَعَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالرَّحْبَۃِ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ ہَمْدَانَ یَسُوقُ بَقَرَۃً مَعَہَا وَلَدُہَا فَقَالَ : إِنِّی اشْتَرَیْتُہَا أُضَحِّی بِہَا وَإِنَّہَا وَلَدَتْ قَالَ فَلاَ تَشْرَبْ مِنْ لَبَنِہَا إِلاَّ فَضْلاً عَنْ وَلَدِہَا فَإِذَا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ فَانْحَرْہَا ہِیَ وَوَلَدَہَا عَنْ سَبْعَۃٍ ۔
(١٩١٩١) مغیرہ بن حذف عبسی فرماتے ہیں : ہم رحبہ میں حضرت علی (رض) کے ساتھ تھے۔ ہمدان کا ایک شخص آیا وہ ایک گائے اور اس کے بچے کو ہانک رہا تھا ۔ پھر کہنے لگا : میں نے اسے قربانی کے لیے خریدا تھا پھر اس نے بچہ جن دیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : تم اس کا دودھ صرف اتنا ہی پی سکتے ہو جو بچے سے زائد رہ جائے۔ جب قربانی کا دن آئے گا تو اسے اور اس کے بچے کو سات آدمیوں کی طرف سے ذبح کردینا۔