(١٩١٩٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ تَمِیمِ بْنِ حُوَیْصٍ یَعْنِی الْمِصْرِیَّ قَالَ : اشْتَرَیْتُ شَاۃً بِمِنًی أُضْحِیَّۃً فَضَلَّتْ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : لاَ یَضُرُّکَ ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَلَکِنَّہُ إِنْ وَجَدَہَا بَعْدَمَا أَوْجَبَہَا ذَبَحَہَا وَإِنْ مَضَتْ أَیَّامُ النَّحْرِ کَمَا یُصْنَعُ فِی الْبُدْنِ مِنَ الْہَدْیِ ۔ [صحیح ]
(١٩١٩٦) تمیم بن حویص مصری فرماتے ہیں کہ میں نے منیٰ میں قربانی کے لیے ایک بکری خریدی جو گم ہوگئی۔ ابن عباس (رض) سے میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو فرمایا : آپ کو کچھ نقصان نہیں ہے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اگر قربانی کے دن گزر جانے کے بعد بھی اس کو مل جائے تو وہ اس کو ذبح کر دے۔