(١٩٢١١) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْخَلِیلِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُوالأَزْہَرِ السَّلِیطِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ ذَکَرَ سُفْیَانُ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ أَنْ تَأْکُلُوا لُحُومَ الأَضَاحِیِّ فَوْقَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ وَإِنَّمَا أَرَدْتُ بِذَلِکَ لِیَتَّسِعَ أَہْلُ السَّعَۃِ عَلَی مَنْ لاَ سَعَۃَ لَہُ فَکُلُوا مَا بَدَا لَکُمْ وَادَّخِرُوا۔ [صحیح ]
(١٩٢١١) ابن بردہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ تین دن سے زیادہ قربانیوں کے گوشت کھانے سے میں نے تمہیں منع کیا تھا ۔ میرا صرف یہ ارادہ تھا کہ ہر شخص کے لیے وسعت پیدا ہوجائے ۔ اب تم کھاؤ اور ذخیرہ بھی کرسکتے ہو۔