(١٩٢٢٠) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ أَکْلِ لُحُومِ الأَضَاحِیِّ بَعْدَ ثَلاَثٍ ۔
قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَمْرَۃَ فَقَالَتْ : صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ : دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ حَضْرَۃَ الأَضْحَی فِی زَمَانِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ادَّخِرُوا الثَّلاَثَ وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِیَ ۔ قَالَتْ : فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذَلِکَ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَقَدْ کَانَ النَّاسُ یَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَایَاہُمْ یَجْمُلُونَ مِنْہَا الْوَدَکَ وَیَتَّخِذُونَ مِنْہَا الأَسْقِیَۃَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَمَا ذَاکَ ۔ أَوْ کَمَا قَالَ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ نَہَیْتَ عَنْ أَکْلِ لُحُومِ الضَّحَایَا بَعْدَ ثَلاَثٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّمَا نَہَیْتُکُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّۃِ الَّتِی دَفَّتْ حَضْرَۃَ الأَضْحَی فَکُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ رَوْحٍ عَنْ مَالِکٍ ۔ [صحیح۔ بخاری ٥٥٧٠]
(١٩٢٢٠) عبداللہ بن واقد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا : عبداللہ بن ابی بکر کہتے ہیں : میں نے عمرہ سے ذکر کیا تو فرمایا : اس نے سچ کہا ہے۔ کیونکہ میں نے حضرت عائشہ (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں دیہاتی لوگ قربانی کے موقع پر شہر آتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیسرا حصہ ذخیرہ کرو، باقی کو تقسیم کر دو ۔ فرماتی ہیں کہ اس کے بعد کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! لوگ اپنی قربانیوں کی چربی پگھلا لیتے ہیں اور چمڑے سے مشکیزے بنا کر فائدہ حاصل کرتے ہیں تو رسول اللہ نے پوچھا : حرج کی کیا بات ہے ؟ تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے قربانی کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے صرف دیہاتی لوگوں کے قربانی کے موقع پر آنے کی وجہ سے منع کیا تھا اب کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو۔