(١٩٢٧٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ
(ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ أُرَاہُ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ الْعَقِیقَۃِ فَقَالَ : لاَ یُحِبُّ اللَّہُ الْعُقُوقَ ۔ کَأَنَّہُ کَرِہَ الاِسْمَ وَقَالَ : مَنْ وُلِدَ لَہُ وَلَدٌ فَأَحَبَّ أَنْ یَنْسُکَ عَنْہُ فَلْیَنْسُکْ عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ مُکَافَأَتَانِ وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔ [حسن ]
(١٩٢٧٤) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ رب العزت نافرمانی کو ناپسند کرتے ہیں گویا کہ آپ نے عقیقہ کے نام کو ہی ناپسند کیا ہے اور فرمایا : جس کے ہاں بچہ پیدا ہو وہ پسند کرے کہ اس کی جانب سے عقیقہ کرے تو بچے کی جانب سے ایک جیسی دو بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک۔