(١٩٢٧٥) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی ضَمْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - سُئِلَ عَنِ الْعَقِیقَۃِ فَقَالَ : لاَ أُحِبُّ الْعُقُوقَ ۔ وَکَأَنَّہُ إِنَّمَا کَرِہَ الاِسْمَ وَقَالَ : مَنْ وُلِدَ لَہُ وَلَدٌ فَأَحَبَّ أَنْ یَنْسُکَ عَنْ وَلَدِہِ فَلْیَفْعَلْ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَہَذَا إِذَا انْضَمَّ إِلَی الأَوَّلِ قَوِیَا وَقَدْ عَلَّقَ فِیہِمَا ذَلِکَ بِمَحَبَّتِہِ ۔
[صحیح لغیرہ ]
(١٩٢٧٥) زید بن اسلم بنو ضمرہ کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں عقوق کو ناپسند کرتا ہوں۔ گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عقیقہ کے نام کو ناپسند کیا اور فرمایا : جس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو تو وہ اپنے بچے کی جانب سے جانور ذبح کرنا چاہے تو کرلے۔