hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19344

.

سنن البيهقي

19344
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٣٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَحْمُودٍ قَالَ سَأَلَ إِنْسَانٌ یُونُسَ بْنَ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ مَعْنَی قَوْلِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَقِرُّوا الطَّیْرَ عَلَی مَکِنَاتِہَا ۔ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ الْحَقَّ إِنَّ الشَّافِعِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ صَاحِبَ ذَا سَمِعْتُہُ یَقُولُ فِی تَفْسِیرِ قَوْلِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَقِرُّوا الطَّیْرَ عَلَی مَکَنَاتِہَا ۔ فَقَالَ : کَانَ الرَّجُلُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ إِذَا أَتَی الْحَاجَۃَ أَتَی الطَّیْرَ فِی وَکْرِہِ فَنَفَّرَہُ فَإِنْ أَخَذَ ذَاتَ الْیَمِینِ مَضَی لِحَاجَتِہِ وَإِنْ أَخَذَ ذَاتَ الشِّمَالِ رَجَعَ فَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ ذَلِکَ قَالَ : وَکَانَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ نَسِیجَ وَحْدِہِ فِی ہَذِہِ الْمَعَانِی۔ [صحیح ]
(١٩٣٣٨) ابراہیم بن محمود فرماتے ہیں : کسی نے یونس بن عبدالاعلیٰ سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول ( (أَقِرُّوا الطَّیْرَ عَلَی مَکَنَاتِہَا) ) کا کیا معنیٰ ہے ؟ فرمایا : اللہ حق کو پسند کرتا ہے۔ امام شافعی (رح) نے اس کی تفسیر یوں بیان کی ہے کہ جاہلیت میں کسی انسان کو کام ہوتا تو وہ پرندوں کو گھونسلوں سے اڑاتا۔ اگر پرندہ دائیں دانب اڑتا تو وہ اپنا کام کرلیتا۔ اگر پرندہ بائیں جانب اڑتا تو کام سے رک جاتا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمایا۔