hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19345

.

سنن البيهقي

19345
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٣٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَنَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْمَعْنَی حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ قَالَ قَالَ نُبَیْشَۃُ : نَادَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہَ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ إِنَّا کُنَّا نَعْتِرُ عَتِیرَۃً فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فِی رَجَبٍ فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ : اذْبَحُوا لِلَّہِ فِی أَیِّ شَہْرٍ کَانَ وَبَرُّوا لِلَّہِ وَأَطْعِمُوا ۔ قَالَ : إِنَّا کُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ : فِی کُلِّ سَائِمَۃٍ فَرَعٌ تَغْذُوہُ مَاشِیَتُکَ حَتَّی إِذَا اسْتَجْمَلَ ذَبَحْتَہُ فَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِہِ ۔ قَالَ خَالِدٌ أَحْسَبُہُ قَالَ : عَلَی ابْنِ السَّبِیلِ فَإِنَّ ذَلِکَ خَیْرٌ ۔ قَالَ خَالِدٌ قُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ : کَمِ السَّائِمَۃُ ؟ قَالَ : مِائَۃٌ۔ کَذَا قَالَہُ أَبُو قِلاَبَۃَ ۔ [صحیح ]
(١٩٣٣٩) نبیشہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آواز دی کہ ہم رجب کے مہینہ میں جانور ذبح کرتے تھے زمانہ جاہلیت میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس مہینے میں چاہو اللہ کے لیے ذبح کرو اور لوگوں کو کھلاؤ اور نیکی حاصل کرو۔ اس شخص نے کہا : ہم جاہلیت میں فرعاً ذبح کرتے تھے، اس کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر چرنے والی بکریوں میں ایک فرع ہے۔ تم اپنے چوپایوں کو چارا دو جب وہ مکمل اونٹ بن جائے تو ذبح کر کے اس کا گوشت صدقہ کر دو ۔ خالد کہتے ہیں : میرا گمان ہے کہ مسافروں پر صدقہ کیا جائے یہبہت رہے۔